جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بھکاری کروڑ پتی نکلا، تین گھر، گاڑیوں اور رکشے کا مالک ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بھکاری کروڑ پتی نکلا ہے جس کا تین گھر، گاڑیاں اور رکشے کے مالک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندور کے بازار میں معذور شخص منگی لال لوہے کی ریڑھی پر خاموش بیٹھا رہتا ہے، نہ بھیک مانگتا ہے، نہ آواز دے کر کسی کو تنگ کرتا لوگ خود ہی امداد کردیتے ہیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ منگی لال روزانہ بھیک سے 400 سے 500 روپے کماتا تھا مگر اصل کمائی رات کو ہوتی تھی کیونکہ وہ یہی رقم بازار کے تاجروں کو ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے سود پر دیتا اور روزانہ سود وصول کرتا تھا۔

تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ اس کے پاس 3 گھر، 3 آٹو رکشے اور 1 کار موجود ہے، جبکہ معذوری کی بنیاد پر اسے سرکاری مکان بھی ملا ہوا تھا، اس کے آٹو رکشے کرائے پر چلتے ہیں، جبکہ ایک کار کے لیے اس نے ڈرائیور بھی رکھا ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے کروڑ پتی گداگر کو شیلٹر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں