تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

برطانیہ کا باصلاحیت نوجوان سب سے کم عمر امیر ترین شخص کیسے بنا ؟

برطانیہ کا 26 سالہ نوجوان جو خود ساختہ صلاحیتوں ک امالک بھی ہے، ملک کا سب سے کم عمر ترین ارب پتی شخص بن گیا۔ اس کی یہ کامیابی اس کے والدین یا خاندان کی مرہون منت نہیں بلکہ یہ دولت اس نے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی جان لیوا وبا کورونا ووئرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہوئے تو دوسری جانب کوئی دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا۔

ایک ایسا ہی26سالہ نوجوان جانی بوفرحت ہے جس کا قدرت نے ہاتھ تھاما اور دولت اس کے قدموں پر ڈال دی، برطانیہ کے جانی بوفرحت نامی نوجوان نے ایک موبائل ایپ تخلیق کی جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال کے عرصے کے دوران مانچسٹر یونیورسٹی میں گریجویٹ کا طالب علم دیکھتے ہی دیکھتے یورپ کی ایک بڑی کاروباری شخصیت بن گیا۔

جانی بوفرحت کی ایپ کانفرسوں کو لائیو اسٹریم کرتی ہے اور اس کی قیمت 4.1 ارب پاونڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جانی بوفرحت نے یہ ایپ اس وقت بنائی جب وہ ایک بیماری کے باعث بستر پر موجود تھے۔

سالانہ رویو کی رپورٹ کے مطابق وبا کے باوجود برطانیہ کے ارب پتی اشخاص کی دولت میں597 ارب پاؤنڈ اضافہ ہوا ہے۔

جہاں کورونا سے کئی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل گیا ہے وہی برطانیہ کے 250 امیر ترین افراد نے گزشتہ سال میں ہر روز 10 لاکھ پاونڈ تک کمائی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -