تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت میں کرونا کی ہلاکت خیزی، امیر شہری جان بچانے کے لیے ملک سے بھاگنے لگے

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کی ہلاکت خیزی کے بعد امیر افراد نے دوسرے ملک سے بھاگنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے تمام شہروں اور بالخصوص اترپردیش ریاست میں کرونا کے کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسپتالوں میں آکسیجن بھی ختم ہوگئی ہے۔

بھارت میں کرونا کی وبا میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انڈیا کے امیر افراد ملک سے نکلنے کی تیاری شروع کردی ہے،  مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ نجی جہازوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایک روز قبل بھارت پر فضائی پابندی عائد کی، جس کا اطلاق 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب سے ہوگا، فضائی سفری پابندیاں عائد ہونے کے بعد بھارتی شہری بہت زیادہ خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے وہ دو روز کے اندر اندر ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ اتوار سے پروازوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کردی جائےگی۔

مزید پڑھیں: اللہ سے کورونا کے خاتمے کی دعا کریں، بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے اپیل، ویڈیو وائرل

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے اور ہفتے کو ممبئی سے دبئی جانے والی پروازوں میں مسافروں کے اضافے کی وجہ سے ایئرلائنز نے یک طرفہ کرایہ بڑھا دیا، جس کے بعد اکنامی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار ڈالر تک پہنچ گئی، جو عام قیمت سے دس گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح دہلی سے دبئی جانے والی پرواز کا کرایہ 50 ہزار انڈین روپے سے زیادہ ہے جو عام قیمت سے پانچ دگنا زیادہ ہے۔

کوئی ابھی فضائی کمپنی اتوار کے روز کے لیے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کررہی کیونکہ ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد کوئی پرواز یو اے ای نہیں جاسکے گی۔

چارٹر کمپنی ایئر چارٹر سروس انڈیا کے ترجمان کے مطابق ’مسافروں طیاروں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے مسافر پرائیویٹ جہازوں سے روانگی میں دلچسپی لے رہے ہیں، دو روز میں بھارت کے دو ایئرپورٹس سے دبئی کے لیے 12 پروازیں اڑان بھریں گی، جس کی تقریباً سیٹیں بک ہوچکی ہے‘۔

اینتھرال ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ طلب کو پوار کرنے کے لیے مزید جہازوں کی درخواست کی گئی ہے، ممبئی سے دبئی جانے کے لیے 13 سیٹوں پر مشتمل نجی کمپنیوں جیٹ منگوائے گئے ہیں، جن کی قیمت 38 ہزار ڈالر ہے، جبکہ چھ سیٹوں پر مشتمل جہاز کا کرایہ 31 ہزار ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

اسے بھی پڑھیں: کرونا کی بگڑتی صورت حال: ایدھی فاؤنڈیشن کی بھارت کو مدد کی پیشکش

خیال رہے بھارت میں کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافے اور اموات کے بعد دہلی اور ملک کے دوسرے علاقوں کے قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں مردوں کی تدفین کی جگہ ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد اجتماعی تدفین اور آخری رسومات ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اسپتالوں میں بھی مریض گنجائش سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -