تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرکٹ بورڈ کے تمام ممبران نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) کے قائم مقام صدر سمیت تمام ممبران نے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے قائم مقام صدر بیرس فورڈ ولیمز سمیت بورڈ کے تمام ممبران نے حکومتی مداخلت کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ کے 6 ممبران نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دیا جس کے بعد بقیہ 4 ممبران نے مداخلت کم نہ ہونے پر گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔

ایک طرف تو یہ بات سامنے آئی کہ بورڈ کے عہدیداران نے حکومتی مداخلت کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا جبکہ دوسری اہم بات یہ سامنے آئی کہ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کمیٹی نے تمام ممبران کو عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ بورڈ اراکین کے استعفے آج منظور کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاع  سامنے آئی تھی کہ جنوبی افریقا کی حکومت کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور میں مداخلت کرتی ہے، اس بنیاد پر یہ کہا جارہا تھا کہ کرکٹ بورڈ پر  عالمی پابندی عائد کردی جائے گی۔

جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل ناتھی میتھیتھوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے آئین کے مطابق بورڈ کے امور میں سرکاری مداخلت ممنوع ہے جبکہ اس کا ارتکاب کرنے کی صورت میں سزا کے طور ملک کی ٹیم کو بین الاقومی میچز کھیلنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -