The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں رکشہ اور گاڑی ٹرین کی زد میں آگئے، رکشہ مکمل طور تباہ

کراچی میں جلد بازی میں ٹریک عبور کرنے والے گاڑی اور رکشہ ٹرین کی زد میں آگئے، حادثے کی زد میں آنے والا رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سکھن میں جمعہ گوٹھ اسٹیشن کے قریب گاڑی اور رکشہ ٹرین کی زد میں آئے ہیں جس کے باعث تین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جلد بازی میں ٹریک عبور کرنے کی وجہ سے پیش آیا جب کہ جائے حادثہ پر پھاٹک بند کرنے کےلیے عملہ بھی موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی زد میں آنے والا رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ریلوے ٹریک اور پھاٹک کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ گوٹھ اسٹیشن کے قریب پھاٹک والا موجود تھا لیکن کے سی آر ٹرین ڈرائیور نے لال بتی سگنل پر ٹرین گزارنے کی کوشش کی جو حادثے کا باعث بنی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پھاٹک کا سگنل لال ہونے کی وجہ سے پھاٹک کھلا ہوا تھا لیکن ٹرین ڈرائیور نے جلد بازی میں لال سگنل اور کھلے پھاٹک سے ٹرین گزارنے کی کوشش کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں