تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

رکشا ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا!

بھارت میں مالی پریشانیوں کے شکار ایک رکشا ڈرائیور پر قدرت مہربان ہوگئی اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

دنیا میں اکثر لوگوں کے ساتھ ایسے انہونے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو انہوں نے کبھی سوچے بھی نہیں ہوتے اور ان واقعات سے ان سے ان کی زندگیاں یکسر تبدیل ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ بھارتی شہری انوپجو کے ساتھ ہوا۔

انوپ جو مالی حالات سے تنگ آکر حالات بہتر بنانے کے لیے جہاں ملائیشیا جانے کی تیاری کر رہا تھا وہیں اس نے بینک سے تین لاکھ روپے قرض کے لیے درخواست بھی دے رکھی تھی لیکن ہوا کچھ یوں کہ اس نے گزشتہ اتوار کو کیرالہ میں 25 کروڑ بھارتی روپے کی اونم بمپر لاٹری جیت لی اور صرف یہی نہیں بلکہ جس قرض کے لیے وہ کئی ماہ سے بینکوں کے چکر کاٹ رہا تھا وہ قرض بھی اگلے روز منظور کرلیا گیا، تاہم لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بننے والے انوپ نے نہ صرف بینک کا قرض مسترد کردیا بلکہ ملائیشیا جاکر کمانے کا منصوبہ بھی ترک کردیا ہے۔

خوش نصیب نوجوان انوپجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ اس نے لاٹری نکلنے سے صرف ایک روز قبل ہی یہ ٹکٹ خریدا تھا اور جب پہلا ٹکٹ خریدا تو اسے پسند نہیں آیا جس کے بعد اس نے دوبارہ ٹکٹ خریدا جس نے میری قسمت بدل دی۔

انوپ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 22 سالوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا تھا لیکن اس سے پہلے اس کا کبھی 5 ہزار سے زیادہ کا انعام نہیں لگا تھا تاہم اب 25 کروڑ جیتنے کے بعد میں نے بینک کو فون کرکے کہا ہے کہ مجھے قرض کی ضرورت نہیں رہی ہے اور اب میں ملائیشیا بھی نہیں جاؤں گا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ جب اس نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تو اسے ماضی کو دیکھتے ہوئے کسی بڑے انعام کی توقع نہیں تھی اسی لیے میں نے ٹی وی پر لائری کا نتیجہ بھی نہیں دیکھا لیکن جب میں نے اپنا فون چیک کیا تو پتہ چلا کہ میں 25 کروڑ روپے جیت چکا ہوں، لیکن مجھے تب بھی یقین نہیں،اس کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو دکھایا جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہی لکی نمبر ہے اور میں بمپر انعام جیت چکا ہوں۔

انوپ کے مطابق بیوی کی تصدیق کے باوجود اس کا ابہام کم نہ ہوا تو اس نے اس ٹکٹ کا امیج لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی خاتون کو بھیجا اور اس نے بھی تصدیق کی کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس کا 25 کروڑ کا انعام نکلا ہے۔

انوپ نے بتایا کہ ٹیکس کٹوتی کے بعد اس کے پاس لگ بھگ 15 کروڑ روپے کی رقم آئے گی جس میں اس کی پہلی ترجیح اپنے خاندان کے لیے گھر بنانا اور اپنا قرض اتارنا ہے اس کے علاوہ وہ اس رقم سے اپنے رشتے داروں کی مدد کے ساتھ فلاحی کام بھی کریں گے جب کہ کچھ کاروبار بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ اونم بمپر لاٹری کا گزشتہ سال 12 کروڑ روپے کا انعام بھی ایک کوچی کے رہائشی رکشا ڈرائیور پالن پی آر نے جیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -