اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ ننھی کلی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: ملک میں معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، آج بھی ایک 8 سالہ ننھی بچی کو ہوس کے پجاری نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے 8سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی۔ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا، متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

زینب قتل کیس کے بعد سے ملک میں زیادہ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے کوششوں کے باوجود ملزمان جب چاہیں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے اور بعد میں قتل بھی کردیتے ہیں۔

بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے اہم حکمت عملی تیار

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے اہم حکمت عملی سامنے آئی ہے، قانون سازی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

کمیٹی قوانین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی۔ خصوصی کمیٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔ 11رکنی خصوصی کمیٹی کی سربراہی اسپیکر مشتاق غنی خود کریں گے۔

یاد رہے دو گزشتہ دنوں کاکاصاحب نوشہرہ میں عوض نور کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے ابدارسمیت دو ملزموں کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں