تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بھارت میں رکشہ ڈرائیور کے اچانک ہوش اڑ گئے، مگر کیوں؟

نئی دہلی: بھارتی رکشہ ڈرائیور کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اسے پتا چلا کہ اس کی گاڑی میں 5 فٹ لمبا اژدھا موجود ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ نے رکشے میں انسانوں کو تو سفر کرتے دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں سانپ سفر کا دیوانہ نکلا اور اس نے سیر کے لیے اپنی جگہ بھی سنبھال لی، اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان ہوتا ڈرائیور کی نظر اچانک سانپ پر پڑگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رکشے سے 5 فٹ لمبا اژدھا بر آمد ہوا۔

رکشہ ڈرائیور نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوراً محکمہ وائلڈ لاف کو فون کیا، بعد ازاں متعلقہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی طویل محنت کے دوران سانپ کو قابو کرلیا۔

رکشے کے مالک نے اژدھے کو سی این جی کٹ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جس پر وہ چونک اٹھا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں سانپ اور دیگر جنگلی جانورں کی جانب سے انسانوں پر حملوں کے واقعات بہت عام ہوچکے ہیں، جبکہ حکومت اس صورت حال کو روکنے میں ناکام ہے۔

Comments

- Advertisement -