The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں رکشہ ڈکیت گروہ سرگرم

کراچی : رکشہ ڈکیت گروہ نے شہرقائد کے رہائشیوں کا جینا دوبھر کردیا، رکشہ ڈکیت گروہ کی تین مختلف وارداتوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوروں، لیٹروں کی فہرست میں رکشہ ڈکیت گروہ بھی سرگرم ہوگیا ہے، ملیر کے مختلف علاقوں میں رکشہ ڈکیت گروہ نے کارروائیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ گروہ کے کارندوں نے تین مختلف وارداتوں میں ایک ہی طریقہ واردات اپنایا اور گاڑیوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں 2 ملزمان کو گاڑیوں سے سامان نکالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی رکشے میں ساتھیوں کا انتظار کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وارداتیں ملیر ماڈل کالونی اور کاظم آباد میں ہوئیں، جس کی شکایات بھی متعلقہ تھانوں میں درج کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون، اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں