منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر رکشے سجا دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر سوشل میڈیا پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کےہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈمیں شامل ہوگئے ہیں جبکہ جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لئے رکشے برطانوی اور پاکستانی جھنڈے سے سجا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو نقش و نگار، تصاویر اور عبارات سے آراستہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے کو انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔

دوسری جانب شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر پاکستانی پرجوش ہے ، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کےہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈمیں شامل ہوگئے، صارفین اپنے اپنے انداز میں برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ وہ برطانوی شاہی جوڑے کو اپنے پیارے ملک پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاہی خاندان سے ملنے کے اعزاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے شاہی جوڑا پانچ روزہ دورےپرآج شب پاکستان پہنچ رہا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی شانداراستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، وفاقی وزراء، دفترخارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے، گارڈآف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجا دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں