The news is by your side.

Advertisement

’’بھارت سے سیریز ڈرا کرنا شرمناک ہوگا‘‘

برسبین: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز ڈرا کرنا آسٹریلوی ٹیم کے لیے شرمناک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو کسی بھی طرح بھارت کے خلاف یہ سیریز جیتنی ہوگی، اگر یہ سیریز ڈرا بھی ہوئی تو یہ آسٹریلیا کے لیے 2018 میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے بھی بدتر ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جارہا ہے، بھارت کو جیت کے 324 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 10 وکٹیں لینا ہوں گی، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت سے سیریز ڈرا کرنا آسٹریلوی ٹیم کے لیے شرمناک بات ہوگی کیونکہ آسٹریلوی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بھارتی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ بھارت کل میچ ڈرا کی جانب لے جائے لیکن آسٹریلوی بولرز کو جلد وکٹیں حاصل کرکے سیریز جیتنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل کھیل کا پہلا گھنٹہ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا، اگر بھارت کی وکٹیں جلد نہیں گرتیں تو انہیں ہدف کی جانب بڑھنا ہوگا، روہت شرما اور گل کی شراکت داری قائم ہوتی ہے تو بھارت کو رشب پنتھ کو ون ڈاؤن بھیجنا چاہئے اس سے رن ریٹ بہتر رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں