کولمبو(15 فروری 2026): آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آئی سی سی کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے عثمان طارق کے بولنگ کے دوران "رکنے” اور مخصوص انداز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ایسی چیز نہیں جو پہلے سے معلوم نہ ہو۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے غیر روایتی بولنگ ایکشن پر جاری بحث میں بولر کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے بلے بازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بولر کے ایکشن پر اعتراض کرنے یا حیران ہونے کے بجائے اپنی تکنیک پر توجہ دیں۔
پونٹنگ نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کے ردعمل پر مایوسی کا اظہار کیا، جو عثمان طارق کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد ان کے ایکشن کی نقل اتار رہے تھے۔ پونٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ بولر کیسے گیند کرے گا، تو گراؤنڈ میں اس کا گلہ کرنا درست نہیں۔
View this post on Instagram
پونٹنگ کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن سب کے سامنے ہے، اس لیے بلے بازوں کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ ایکشن کے بارے میں شکایت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلکہ اس کا سامنا کرنا ہی اصل چیلنج ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان نے نشاندہی کی کہ جو بیٹرز عثمان کے خلاف "کراس شاٹس” کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہی مشکل میں پڑتے ہیں، بیٹرز کو چاہیے کہ وہ آف اسٹمپ کی لائن پر کھڑے ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


