اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

رکی پونٹنگ نے اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے مایہ ناز کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ان کو کیا کردار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، یہ گزشتہ چند ماہ میں واضح ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں وہ سارے میچز نہیں کھیلے تھے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں تو رکھوں گا لیکن وہ میری شروع کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مچل مارش ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے اور وہ اس کے حقدار بھی ہیں، انہوں نے حالیہ میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں