تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی کردی

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کیریئر سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بیٹر رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں وہ فاسٹ بولر کو اچھا کھیلتے ہیں اور ہر طرح کی کنڈیشن میں خود کو ڈھال لیتے ہیں ان کا کیریئر ابھی مزید پروان چڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکثر کرکٹر تیس سال کے بعد عروج حاصل کرتے ہیں لیکن انہوں نے اس عمر میں ہی وہ مقام حاصل کرلیا ہے، بابر کیریئر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

Image

پونٹنگ کا کہنا تھا بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کر لیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا بابر ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی زبردست صلاحیت ہے۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

Comments

- Advertisement -