پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک بار پھر پیش گوئی کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن اس میچ میں میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں