منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

رکی پونٹنگ کا آسٹریلیا کی ناکام ورلڈ کپ مہم پر شدید ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی ”انتہائی خراب“ ورلڈ کپ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے صرف 3 میچز میں سے ایک جیتا اور سپر ایٹ فیز تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انجرڈ کھلاڑیوں اور ابتدائی ناقص کارکردگی کو ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف غیر متوقع شکست اور سری لنکا کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں چھ وکٹیں گرنا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔

سابق کپتان نے حالیہ ٹیم کے مقابلے میں ماضی کی آسٹریلوی ٹیموں میں ”رویہ اور تجربے“ کی کمی کی نشاندہی بھی کی۔

پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگلے ٹی20 ورلڈ کپ 2028 میں چند موجودہ کھلاڑی جیسے مِچل مارش، ٹریوس ہیڈ اور جاش انگلس شامل ہو سکتے ہیں جبکہ گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔

شاداب موبائل لے کر بیٹھے ہوتے تھے میں موبائل چھین لیتا تھا، سابق کرکٹر

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کے لیے اعلیٰ ترین مقصد ہونا چاہیے اور موجودہ ٹیم کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ کامیابی کی راہ ہموار ہوسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں