کولمبو: آئی سی سی ہال آف فیمر رکی پونٹنگ اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر کھل کر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر اعظم نے 18 گیندوں پر صرف 15 رنز اسکور کئے، جس پر دونوں سابق کرکٹرز نے اپنی تشویش ظاہر کی۔
رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیٹر 18 گیندوں پر 15 رنز بناتا ہے تو وہ نہ صرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباؤ بڑھا دیتا ہے، بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانے کی ضرورت ہے، ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔
سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے۔
شاہد آفریدی نے پاکستانی بیٹنگ کا پوسٹ مارٹم کر دیا!
انہوں نے کہا کہ بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


