لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن میں دوریاں بڑھنے لگیں، جس کی وجہ بنیں کیٹ مڈلٹن کی دوست جن سے تعلقات کی افواہ گردش کررہی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں شہزادہ ولیم نے اہلیہ کی دوست روز ہینبری سے مراسم بڑھائے یہ بات شہزادہ کے ہاں تیسرے بچے شہزادہ لوئس کی پیدائش سے ایک ماہ پہلے کی ہے۔
کیٹ مڈلٹن نے جب شوہر سے ان افواہوں کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے ہنس کر جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روز ہینبری ایک سابق ماڈل ہیں اور بڑے ٹی وی اداکار کی اہلیہ ہیں، دونوں کا گھر بھی ولیمز اور کیٹ کے گھر کے قریب واقع ہے۔
مزید پڑھیں: کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ کے نقش قدم پر چلنے لگیں
اس واقعے کے بعد سے شہزادی اپنی دوست روز ہینبری سے تعلقات ختم کردئیے ہیں، دوسری جانب شاہی خاندان کے وکیلوں کی جانب سے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔
شہزادہ ولیم کی جانب سے اس طرح کے اقدام کے بعد سے ہیری نے بھائی اور بھابی سے آؤٹنگ کے دوران دوری اختیار کرلی ہے۔
گرجا گھر سے جب کیٹ مڈلٹن ، شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل واپس آرہے تھے کہ ہیری نے دونوں سے دوسری جانب جاکر دوری اختیار کررکھی تھی۔
خیال رہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے یہاں آنے والے چند روز میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کو لے کر برطانوی میڈیا میں پیش گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔