تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایک کمرے کے پیچھے دھونی اور رائنا میں جھگڑا

نئی دہلی: آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کی زد میں آگئی کرونا کے کیسز کے بعد دھونی اور رائنا بھی کمرے کے پیچھے لڑ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سریش رائنا ہوٹل کے کمرے کے پیچھے دھونی سے لڑ پڑے اور آئی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے۔

چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑیوں سمیت ان کی ٹیم کے 13 اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، سی ایس کے کو ایک اور زبردست دھچکا لگا جب اہم بلے باز رائنا نے آئی پی ایل 2020 سے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا۔

Raina opted out of IPL after conflict with Dhoni? - Tamil News -  IndiaGlitz.com

سی ایس کے نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ رائنا ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت لوٹ گئے ہیں اور وہ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس وقت ان کے رخصت ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی تھی لیکن ان کے اور کپتان ایم ایس دھونی کے درمیان ممکنہ دراڑ کی افواہیں منظر عام پر آئی ہیں۔

MS Dhoni, Suresh Raina's international retirements send Twitter into  meltdown | Cricket News – India TV

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دبئی کے سی ایس کے کی ٹیم ہوٹل میں انہیں فراہم کردہ کمرے سے رائنا خوش نہیں تھے کیونکہ انہیں بائیں ہاتھ والا دھونی جیسا کمرا چاہئے تھا۔

پٹھانکوٹ میں حال ہی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد ان کے ایک رشتہ دار کی موت کو بھی ان کے جانے کی وجہ قرار دیا گیا ہے، تاہم رائنا نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ اس مہینے کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

Comments

- Advertisement -