بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

معروف امریکی گلوکارہ ریانا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(25 ستمبر 2025): امریکا کی معروف شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ریانا اور امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس ویمن ریانا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کی خبر کو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریانا نے اس خوشخبری کے ساتھ نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی، پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تیسرے بچے کا نام اور تاریخ پیدائش بھی بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by badgalriri (@badgalriri)

تصویر میں ریانا کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 13 ستمبر 2025۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ریانا اور راکی دو بیٹوں کے والدین تھے اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو ہونے والے میٹ گالا میں ریانا نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی تھی جس میں ان کا بیبی بمپ نمایاں ہے جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔

ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریانا کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں