جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

کیا گلوکارہ ریحانہ کو ہیرے کا بریسلٹ امبانی خاندان نے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (17 جون 2026): گلوکارہ ریحانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ہیرے کا بریسلٹ امبانی خاندان کی جانب سے دیا گیا تحفہ ہے، جس کی مالیت تقریباً 2.2 کروڑ روپے ہے۔

انسٹاگرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اپنے پرستاروں کو عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اپنے لباس اور دیگر اشیا کے بارے میں بتایا، انھوں نے کہا یہ ڈبل ڈینم لباس ہے اور بیگ سیلین کا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے بال اور میک اپ مکمل طور پر انھوں نے خود کیے ہیں اور اس کے لیے اپنی ’فینٹی بیوٹی‘ مصنوعات استعمال کی ہیں، اور میک اپ ٹیم سے کوئی مدد نہیں لی گئی۔

اس کے بعد گلوکارہ ریحانہ نے اپنا ہاتھ کیمرے کی طرف بڑھایا اور اپنی کلائی میں موجود دیگر زیورات کے ساتھ پہنے گئے چمکتے ہوئے ہیرے کے ٹینس بریسلٹ (کنگن) کی جانب توجہ دلائی۔ انھوں نے بتایا ’’یہ بھارت کے امبانی خاندان کی طرف سے ہے۔‘‘

بعد ازاں مشہور زیورات کے ماہر پریانشو گوئل نے انسٹاگرام پر اس زیور کی شناخت کی اور اس کی مالیت تقریباً 2.2 کروڑ روپے بتائی۔ انھوں نے لکھا ’’یہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ ٹینس بریسلٹ زیورات کے سب سے مشہور ڈیزائنوں میں سے ایک کیوں سمجھا جاتا ہے، یہ سادہ، نفیس اور لازوال ہے۔‘‘

یاد رہے کہ گلوکارہ ریحانہ رواں برس اپریل میں امبانی خاندان کے ممبئی میں واقع گھر ’’انٹیلیا‘‘ گئی تھیں، دراصل وہ وہ اپنے فینٹی بیوٹی برانڈ سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے لیے بھارت گئی تھیں۔ اس سے قبل 2024 میں جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں پرفارمنس کے لیے بھی بھارت گئی تھیں۔

اس دورے کے دوران انھوں نے آرتی میں شرکت کی اور ایک خوب صورت بھورے رنگ کے لباس میں تقریبات کا حصہ بنیں، جام نگر میں ان کی پرفارمنس آج بھی امبانی خاندان کی شادی کی تقریبات کے سب سے زیادہ زیرِ بحث لمحات میں شمار ہوتی ہے۔

ریحانہ نے وہاں ’’ورک‘‘ ’’وائلڈ تھاٹس‘‘ ’’برتھ ڈے کیک‘‘ ’’پور اٹ اَپ‘‘ اور ’’پوز‘‘ سمیت اپنے مشہور گانے پیش کیے تھے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ہیرے کا یہ کنگن دراصل امبانی خاندان نے انھیں اظہار تشکر کے طور پر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں