ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والی خاتون کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس (11 مارچ 2026): عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر اقدامِ قتل سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 8 مارچ 2026 کو امریکی شہر لاس اینجلس کے علاقے بیورلی کرسٹ میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے گلوکارہ کے گھر کے باہر پہنچ کر نیم خودکار ہتھیار سے متعدد گولیاں چلائیں۔ اس وقت ریحانہ، ان کے ساتھی ریپر راکی، ان کے تین بچے، ریحانہ کی والدہ اور گھر کے عملے کے افراد اندر موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت 35 سالہ ایوانا لیزٹ اورٹیز کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی ہے۔ خاتون نے ریحانہ کے گھر کے باہر گاڑی روک کر AR-15 طرز کی رائفل سے تقریباً 10 گولیاں چلائیں، اور گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کچھ ہی دیر بعد لاس اینجلس کے علاقے شرمین اوکس کے ایک شاپنگ سینٹر سے اسے گرفتار کر لیا، اور اس کی گاڑی سے رائفل اور گولیوں کے خول بھی برآمد کیے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق خاتون پر اقدامِ قتل، نیم خودکار ہتھیار سے حملہ اور آباد مکان پر فائرنگ سمیت کم از کم 14 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی طالبعلم کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے برطانوی ریپر کو سزا ہوگئی

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ریحانہ کے ساتھ غیر معمولی حد تک دلچسپی یا جنون تھا، تاہم حملے کا اصل محرک ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت تقریباً 1.875 ملین ڈالر مقرر کی ہے اور اسے متاثرہ خاندان سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمہ کو 25 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو ملزمہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسے پیغامات ملے ہیں جن میں اس نے ریحانہ کے بارے میں عجیب اور پریشان کن باتیں لکھی تھیں۔ حکام کے مطابق یہ پوسٹس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اسے گلوکارہ کے ساتھ غیر معمولی جنون تھا۔

ایوانا اورٹیز کے خلاف پہلے بھی گھریلو تشدد اور دیگر قانونی مسائل کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ 2023 میں اپنے سابق شوہر کے ساتھ جھگڑے کے واقعے میں بھی اس کا نام سامنے آیا تھا۔

ایوانا اورٹیز کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وہ ایک لائسنس یافتہ اسپِیچ پیتھولوجسٹ/تھراپسٹ ہیں اور ان کا ریحانہ یا ان کے پارٹنر ریپر راکی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں