The news is by your side.

Advertisement

گلوکارہ ریحانہ کے والد نے کرونا کو کس طرح شکست دی؟

نیویارک : معروف گلوکارہ ریحانہ کے 66 سالہ والد نے جان لیوا کرونا وائرس کو شکست دے دی، رونالڈ فینٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سپراسٹار بیٹی کی حمایت کی مدد سے اس مہلک وبا سے بچ پائے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے لاکھوں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا متاثرہ افراد میں بہت سی مشہور شخصیات اور ان کے رشتہ دار بھی شامل تھے جن میں کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ اور مشہور گلوکارہ ریحانہ کے والد بھی شامل تھے۔

گلوکارہ کے والد فینٹی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم انہون نے اچھی دیکھ بھال اور اپنی بیٹی کی حمایت کے باعث 66 سال کی عمر بھی اس جان لیوا وبا کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

رونالڈ فینٹی کو خدشہ تھا کہ وہ اس مہلک وبا میں مبتلا ہوگئے اسی لیے اب وہ بہت جلد مرجائیں گے کیونکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے شکار افراد ہزارون کی تعداد میں مرچکے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میری ریحانہ جس کا اصلی نام روبین فینٹی ہے نے میرے وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے گھر سے ایک وینٹی لیٹر بھیجا اور روزانہ کی بنیاد پر میرا چیک اپ کرنے لگی لیکن مجھے یقین تھا کہ میں مرنے والا ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریبین میں ان کے گھر جو وینٹیلیٹر آیا تھا وہ ابھی تک استعمال نہیں ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں