پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کرکٹ سے زیادہ بالی ووڈ فلم لگتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز بیٹر رائلی روسو نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کے معیار کی تعریف کردی اور بھارتی لیگ کو کرکٹ سے زیادہ فلم قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل بہت طویل ٹورنامنٹ ہے اور پی ایس ایل بہت زیادہ کمپیکٹ ٹورنامنٹ ہے جہاں مقابلہ بہت زیادہ سخت ہوتا ہے۔
رائلی روسو نے کہا کہ آئی پی ایل میں ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے پورا بالی ووڈ ہے لہٰذا یہ اصل کرکٹ سے کہیں زیادہ فلم لگتا ہے۔
🚨BIG STATEMENT BY RILEE ROSSOUW ON IPL VS PSL🚨
"IPL is a very long tournament & PSL is a much more compact, where the competition is a lot more fierce. IPL obviously has the whole Bollywood behind it, so it’s a lot more of a movie than actual cricket”. pic.twitter.com/5ttSrIcHbL
— Ajay Jadeja (@AjayJadeja171) April 11, 2026
واضح رہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا موازنہ اس سے قبل بھی کیا جاتا رہا ہے اور سابق کرکٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے معیار کو اچھا قرار دیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


