منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

رمہا احمد کی انسٹاگرام تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمہا احمد کی انسٹاگرام تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمہا احمد نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنی پالتو بلی کو تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری مفن۔‘

رمہا احمد نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی رمہا احمد نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

رمہا احمد ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھایا جس کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں