منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

رنکو سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹر رنکو سنگھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر شیئرکرکے انٹرنیٹ پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دلچسپ میچز جاری ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر کرکٹ اور فلم کے مداحوں کو حال ہی میں اس وقت بڑا سرپرائز ملا جب بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ایک تصویر آن لائن منظر عام پر آئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران شیئر کی گئی اس غیرمعمولی تصویر نے فوری طور پر شائقین کی توجہ حاصل کرلی، شائقین اس طرح کے نایاب فریم کو دیکھنے کے لیے پرجوش دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنیوالے بھارتی کرکٹرز پوچھ رہے ہیں پاکستان کیوں نہیں کھیل رہا‘

اس تصویر پر بھارتی اداکاروں اور کرکٹ کے مداحوں کے تبصرے اور رد عمل تیزی سے سامنے آئے، کئی صارفین نے اس غیرمتوقع تصویر پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔

اتوار کو سوشل میڈیا پر نمودار ہوتے ہی اس تصویر کو سیلیبریٹیز کے لیے بنائے گئے فین پیج پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

رنکو، شاہ رخ اور رنویر تینوں دوستانہ مسکراہٹوں اور ایک دوسرے کے گرد بازو رکھے ہوئے ایک ساتھ بیٹھے ہوئے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، شاہ رخ خان درمیان میں کھڑے ہیں اور ان کے دونوں اطراف رنکو اور رنویر موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں