برازیل : ریو اولمپکس کے ٹینس ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکوچ پہلے ہی راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ٹینس مینز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں سربیا کے نوواک ڈوکوچ کو ان سیڈڈ ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، عالمی نمبر ایک نوواک ڈوکوچ اپنی بھر پور مہارت اور تیز شاٹس کے باوجود ڈیل پوٹرو کو قابو نہیں کرسکے۔
نوواک اور ڈیل پوٹرو کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم سرب کھلاڑی کو ٹائی بریکر پر سات چھ سے ناکامی سامنا کرنا پڑا، دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو مات دینے کے لئے زور لگاتے رہے ہیں لیکن ڈیل پوٹرو نے سات چھ فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔
نوواک اولمپکس کے علاوہ ٹینس کے تمام بڑے ایونٹ جیت چکے ہوں، شکست کے بعد نوواک ڈوکوچ آبدیدہ ہوگئے۔