بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

رائزرز لیڈز کے ہیڈ کوچ کا ابرار احمد کے حق میں بڑا بیان!

اشتہار

حیرت انگیز

سن رائزرز لیڈز کے ہیڈ کوچ ڈینیل ویٹوری نے پاکستانی اسپنر ایبرار احمد اور دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔

سن رائزرز لیڈز کے ہیڈ کوچ ڈینیل ویٹوری سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ابرار احمد ان کی ٹیم کے لیے ایک اہم انتخاب تھے۔

ہیڈ کوچ ڈینیل ویٹوری نے کہا کہ ایبرار احمد ہماری اولین ترجیحات میں شامل تھے۔ میں ان تمام قیاس آرائیوں سے واقف تھا جو پاکستانی کھلاڑیوں کے گرد گردش کر رہی تھیں، لیکن ہمیں ایسی کوئی خاص ہدایات نہیں ملی تھیں کہ انہیں سائن کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ صرف ایبرار احمد ہی نہیں بلکہ رشاد حسین اور عثمان طارق جیسے کھلاڑی بھی ہمارے ریڈار پر تھے اور وہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ڈینیل ویٹوری کے اس بیان نے ان افواہوں کو دم توڑ دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ایبرار احمد کی اسپن باؤلنگ کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں