تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رشبھ شیٹی کی ’کنتارا‘ نے یش کی ’کے جی ایف‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ساؤتھ انڈین فلم ’کنتارا‘ نے باکس آفس پر یش کی بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رشبھ شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کنتارا باکس آف پر دھوم مچا رہی ہے اور کنڑ زبان کی دوسری سب سے بڑی فلم بنتے ہوئے کئی ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے جس میں یش کی کے جی ایف بھی شامل ہے۔

کے جی ایف چیپٹر2 رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی جبکہ کنٹارا فلم 30 ستمبر کو ریلیز کی گئی ہے یہ دونوں فلمیں بیک وقت ہندی، تیلگو ملیالم اور تامل زبانوں میں ریلیز کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کا بجٹ ایک بلین جبکہ فلم کنٹارا  کا بجٹ 180 ملین ہے۔

فلم کنٹارا ایک مہینے سے بھی کم وقت میں 200 کروڑ کا بزنس کر کے کرناٹک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔

اس سے قبل کنتارا نے کے جی ایف ٹو کو آئی ایم بی ڈی ریٹنگ 9.6 کے ساتھ مات دی تھی جبکہ یش کی فلم کی ریٹنگ 8.4 تھی۔

ہدایت کار رشبھ شیٹی نے فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

کنتارا کی کاسٹ میں پرامود شیٹی، دیپک رائے، سپتھامی گودا، مناسی سدھیر، اچیوت کمار، کشور، نوین دی پادل نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -