The news is by your side.

Advertisement

رشبھ پنت کے ہاتھوں دھونی کا ریکارڈ پاش پاش

برسبین: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 89 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر جہاں کینگروز بولرز کو نڈھال کیا وہی سابق انڈین کپتان دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رشبھ پنت نے نہ صرف ایک ہزار رنز مکمل کیے بلکہ بھارت کے لیے ٹیسٹ فارمیٹ میں ہزار رنز بنانے والے تیز ترین وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے۔Imageاس سے قبل بھارت کی جانب سے بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ کرکٹ میں تیزی سے ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ دھونی کے پاس تھا، جو انہوں نے 32 اننگز میں حاصل کیا تھا مگر رشبھ پنت نے بطور وکٹ کیپر بلے باز صرف 27 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست، سیریز بھارت کے نام

 تئیس سالہ رشبھ پنت کے لیے آسٹریلیا کا حالیہ دورہ نہایت شاندار رہا، جہاں انہوں نے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 97 رنز بنائے تھے اور آج برسبین ٹیسٹ میں 89 رنز ناٹ آؤٹ کی بہترین اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ آج بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو برسبین ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی، برسبین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنی نام کی بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں پہلی بار کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی ہے جبکہ 33 سال بعد آسٹریلیا کو برسبین میں شکست ہوئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں