جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عید میلاد النبی : رشی کپور جامع مسجد دہلی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دنیا بھر میں گزشتہ روز جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس بابرکت دن سے جڑی مذہبی عقیدت کو یادگار بنانے کے لیے جہاں عام لوگوں نے خصوصی محافل کا اہتمام کیا وہیں بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات نے بھی 12 ربیع الاول کی مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلمانوں کو اس بابرکت دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ پرمعروف شخصیات کا نذرانہ عقیدت

بالی ووڈ ادکار نے دہلی مسجد میں بنائی جانے والی تصویر کے ساتھ عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی دہلی مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جارہی ہے‘۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وضاحت دیتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جامع مسجد اور چاندنی چوک پہنچے تھے جہاں موجود لوگوں نے اُن کا بہت خوبصورت استقبال کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بگ بی نے بھی مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسجد نبوی ، گنبد خضرا کے ساتھ نعتیہ اشعار کی تصاویر شیئر کیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں