The news is by your side.

Advertisement

کرونا کے بڑھتے کیسز، حکومتِ سندھ نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی اور کہا مہلک وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کے پیش نظر مارچ میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کیے، فیصلوں پر عمل میں شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تعاون سے سندھ میں کرونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی، پھر ایک تاثر ابھرا کہ کرونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے، کرونا ختم ہونے کا تاثر غلط ہے، کرونا پاکستان میں موجود ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تشویشناک یہ ہے کہ کرونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز سندھ میں کرونا کیسز کی شرح ساڑھے 6فیصدتک پہنچ گئی، خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے، گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

پنجاب: کرونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے متنبہ کردیا

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہیں، ایسے میں حکومت سے پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک استعمال کریں، چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں۔

انہوں نے مزید کہا دفاتر، تجارتی مراکز، تقریبات اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں