ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کرونا کے بڑھتے کیسز: راولپنڈی کے چار علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوٗن

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جڑواں شہر کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوٗن ہوگیا۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تیزی سے لوگوں کا شکار کررہا ہے جس کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔

ان کیسز میں پنجاب کے شہری زیادہ ہیں، کرونا کیسز کے باعث کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے چار علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوٗن لگا دیا گیا۔

جن علاقوں میں لاک ڈاوٗن نافذ کیا گیا ان میں صادق آباد کی گلی نمبر 4، ڈھوک پراچہ، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27 اور عزیز آباد کے علاقے قصر ابوطالب شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 32 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں