جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دعوے دھرے رہ گئے، مہنگائی میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے اور  کم آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 21.46 فیصد ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق سب کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں ٹماٹر 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔

زندہ مرغی فی کلو 29 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جس سے اس کی اوسط قیمت بڑھ کر 203 روپے 49 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو، سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں دودھ، دہی، بکرے اور گائے کا گوشت، کیلے، انرجی سیور، دال مسور اور دال چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزارت خزانہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں