جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بھارتی ایئرلائنز نے پروازیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بھارتی ایئرلائنز نے پروازیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ کی نمائندہ تنظیم نے بھارتی حکومت کو خط بھیجا ہے جس میں فیول قیمتوں میں اضافے سے روٹس ختم اور بیڑے کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فیڈریشن آف انڈٰن ایئرلائنز نے کرایوں کی حد ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصانات اور اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ صورت حال برقرار رہی تو کئی ایئرلائنز مالی بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔

 واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں گزشتہ روز توسیع کی گئی تھی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کیا تھا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں