تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے ‏مطابق پیٹرول کی قیمت میں4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر ‏قیمت 144.82 روپے ہو گئی۔

ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 4روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141.62 فی ‏لیٹر ہو گئی۔

مٹی کا تیل 3روپے95 پیسےاضافے کے ساتھ 113 روپے49 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ لائٹ ڈیزل 4 روپے ‏‏15 پیسے اضافے کے ساتھ 111 روپے 21 پیسے ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری رات12 بجے سے ہو ‏گا۔

اس سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل ‏سلنڈر ‏کی قیمت میں 268روپے کمی کی گئی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے لکھا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے ‏نئے سال کے تحفے ‏کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک فی کلو کمی کر ‏دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی 72% آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست ‏‏فائدہ ہو گا آئندہ سال میں توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنے ‏‏میں آئے گی۔

Comments

- Advertisement -