تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی درخواستیں، وزارت حج و عمرہ کا اہم فیصلہ

ریاض : سعودی عرب نے زائرین عمرہ کی بڑھتی ہوئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار کردی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب یومیہ بنیادوں پر 70 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی حکام کی جانب سے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے کے تحت عمرہ ادائیگی کا اجازت نامہ پر 15 روز بعد جاری کرایا جاسکتا ہے جب کہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کا اجازت نامہ ایک ماہ بعد ہی جاری ہوگا۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں۔

اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہونے والے کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے، تمام اجازت نامے مفت ہیں۔

Comments

- Advertisement -