تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وبائی امراض کا خطرہ، عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کیلیے گائیڈ لائنز تیار

وبائی امراض کورونا کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وبائی امراض کورونا کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی ہیں اور جلد یہ گائیڈ لائنز اور نقشے صوبوں کو بھجوائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ این سی او سی نے مویشی منڈیاں عید الاضحیٰ سے 2 ہفتے قبل قائم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے 25 جون کے بعد مویشی منڈیاں قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیاں بلدیاتی حدود اور شہری علاقوں سے باہر قائم کی جائیں، شہری علاقوں میں مویشیوں کی خرید وفروخت سخت ممنوع ہوگی۔

این سی او سی نے ملک بھر مویشی منڈیوں کا سائز کم اور تعداد بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے اس حوالے سے تجویز دی ہے کہ مویشی منڈیوں کی لمبائی 800 میٹر اور چوڑائی 600 میٹر ہو اور ایک مویشی منڈی میں 1400 سے 1700 تک جانور رکھے جائیں اسی کے ساتھ منڈی میں خوراک اور پارکنگ کے لیے الگ مقامات رکھے جائیں۔

این سی او سی نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار بھی مرتب کیے ہیں جس کے مطابق مویشی منڈی میں کاروبار کے اوقات صبح 7 سے شام 7 بجے تک رکھے جائیں۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے حوالے سے تیار کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں جبکہ این سی او سی نے صوبائی حکام سے قائم مویشی منڈیوں کی تمام تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے اردگرد رکاوٹیں لگا کر آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے، انتظامیہ مویشی منڈی میں ویکسینیٹڈ بیوپاری اور عملے کو کام کی اجازت دے اس کے ساتھ ہی منڈی کے ٹھیکیدار پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمے داری عائد کی گئی ہے۔

ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ مویشی منڈی کے گیٹ پر ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی اور ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی کے ساتھ سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

این سی او سی نے مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کیلیے بھی ایس او پیز بنائے ہیں جس کے مطابق بزرگ افراد اور بچوں کو مویشی منڈی لے جانے سے گریز کیا جائے، خریدار مویشی منڈیوں میں جانور کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔

این سی او سی نے وفاق اور صوبوں کو کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کے فوکل پرسن مقرر کریں، صوبے مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ کیلئےاسٹریٹجی تیار کریں اور وہاں کورونا ایس اوپیز کی اہمیت پر اشتہار لگائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -