ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

آئندہ تین ماہ میں شدید غذائی قلت کا خطرہ! ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ نے آئندہ کچھ ماہ میں یمن، جنوبی مڈغاسکر سمیت دنیا کے 23 مقامات پر شدید غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کی آمدن متاثر ہے اور غریب اب انتہائی غربت کا شکار ہے، ان مسائل کے دوران اب غذائی قلت کا سنگین مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت کا اندیشہ ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر غذائی قلت شدت اختیار کرسکتی ہیں ان میں جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

عالمی ادارہ برائے خوراک نے مزید کہا کہ اگست سے نومبر تک خوراک کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید خشک سالی کے شکار افریقی ملک جنوبی مڈغاسکر میں غذائی قلت کی وجہ سے 14 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں