پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

دریا کا پانی اچانک سفید ہوگیا، لوگ حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ایک دریا کا پانی اچانک سفید ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز میں ایک دریا کا پانی اچانک سفید ہونے سے لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹویٹر پر شائع کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں کارمارتھنشائر کے للانورڈا میں دریائے دولس کو دکھایا گیا ہے جس کے پانی کا رنگ سفید ہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’ دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونا ہمارے لیے حیران کن ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں یہ پہلی بار دیکھا ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق دریا کا پانی سفید ایک حادثے کی وجہ سے ہوا، دودھ سے بھرا ٹرک سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دودھ بہتا ہوا دریا میں شامل ہوا اور اس طرح دریا کا رنگ سفید ہوگیا۔

متعلقہ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں