تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان اقتدار کی شراکت کا معاہدہ

ریاض: یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان اقتدار کی شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان اقتدار کی شراکت کا معاہدے طے پاگیا ہے، معاہدے پر دستخط ریاض میں ہوئے، معاہدے کو ریاض ڈیل کا نام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی، جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے صدر عیدرس الزبیدی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، بعض عرب اور مغربی ممالک کے حکام اور سفرا موجود تھے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن تنازع کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق فریقین میں یہ معاہدہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد طے پایا ہے۔

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان اس سمجھوتے کے تحت ان کی عملداری میں گورنریوں کے درمیان تعاون کو مربوط بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ دونوں فریق حوثی باغیوں کے مخالف ہیں اور عرب اتحاد کے شانہ بشانہ اس کے خلاف لڑائی میں شریک ہیں۔

اس معاہدے کے اہم نکات کے مطابق سات روز میں یمن کی قانونی حکومت کی جنوبی شہر عدن میں واپسی ہوگی، وزارت داخلہ اور دفاع کے تحت تمام فوجی اداروں کا مجتمع کیا جائے گا اور ایک موثر حکومت قائم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -