بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ریاض ایئر میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے ایوی ایشن کے شعبے میں قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’نواۃ کیبن کریو پروگرام‘ کا آغاز کردیا ہے، جس کے باعث روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ایئر اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہزاروں سعودیوں کو راغب کرنا اور تربیت دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کو ایوی ایشن میں عملی تجربے اور طویل مدتی کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فضائی کمپنی کے مطابق پروگرام کے ذریعے آنے والے برسوں میں ہزاروں سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

قومی فضائی کمپنی نے مہمان نوازی اور کسٹمر سروس کے جذبے کے ساتھ 21 سال اور اس سے زائد عمر کے سعودی مردوں اور خواتین کو پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

سعودی عرب اور روس کے شہری بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک آ سکیں گے!

رپورٹس کے مطابق ریاض ایئرمیں ٹیلنٹ ایکوزیشن اور بزنس پارٹنرشپ شعبے کے نائب صدر نھار الجھنی نے بتایا کہ ریاض ایئر فضائی شعبے میں پائیدار قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں