جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ریاض ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی مطارات الریاض کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے دوران تین ماہ میں کنگ خالد ایئر پورٹ نے متعدد ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مطارات الریاض کمپنی نے کہا ہے کہ 15 جون سے 19 اگست تک ریاض ایئرپورٹ سے 6.3 ملین افراد نے سفر کیا ہے، سمر سیزن اور اسکول واپسی کی پروازوں کا پروگرام کامیاب رہا۔

کمپنی کے مطابق ریاض ایئرپورٹ سے تین اگست کو ایک لاکھ 13 ہزار 300 افراد نے سفر کیا جب کہ 25 جون کو 738 پروازوں کی آمد و روانگی ہوئی۔ 23 جون کو ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 15 ہزار 600 لیگج منتقل کیے گئے، یہ ایک روز کے دوران مسافروں کے لگیج کی منتقلی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کمپنی نے کہا کہ موسم گرما کے دوران اندرون ملک پروازوں سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2.9 ملین افراد نے سفر کیا، جب کہ اس عرصے کے دوران 3.4 ملین سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں نے سفر کیا۔

اخبار 24 کے مطابق سیزن کے دوران ریاض ایئرپورٹ سے 40.2 ہزار پروازیں روانہ ہوئیں، اندرون ملک پروازوں کی تعداد 19.3 ہزار جب کہ بین الاقوامی پروازوں کی کل تعداد 20.8 ہزار رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں