The news is by your side.

Advertisement

برطانوی اداکار نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی

لندن: برطانوی اداکار رضوان احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کو شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رِض احمد نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کو خودمختاری کی ضمانت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل کی منسوخی کے نتائج کچھ اچھے نہیں نکلیں گے، کیونکہ یہ اقدام بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اور اس کی وجہ سے وادی میں اضافی فوج بھی تعینات ہوگی۔

رضوان احمد نے مطالبہ کیا کہ بھارت آرٹیکل 370 کو دوبارہ بحال کرے تاکہ مقبوضہ وادی میں حالات معمول کے مطابق ہوسکیں اور مقامیوں کی زندگی بھی محفوظ ہوسکے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں نافذ ہونے والے آرٹیکل کو ختم کرنے اور وادی میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا، آئین کے آرٹیکل میں ترمیم کے بعد وادی کے حالات بدستور کشیدہ ہیں اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو قید یا نظر بند بھی کررکھا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں