کراچی : رضویہ سوسائٹی سے گرفتار ہونے والےدہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں، اے آر وائی نیوز نے گرفتار دہشت گردوں کی انٹروگیشن رپورٹ حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے شاہد الرحمان گروپ سے ہے ،دہشت گرد ظفر اقبال ،خورشید خان، ،ساجد اور نذیر چوہدری کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز جمع کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مفتی فدا اورمولوی سعید نے راولپنڈٰی میں چرچ پر خود کش حملہ کرایا، دونوں دہشت گردوں نے خود کش حملہ آور کو تیار کیا، معاذ نوراورعبدالحق کا کام ٹارگٹ کلنگ کے لئے اہداف کی ریکی کرنا تھا، دونوں نے کراچی میں متعدد افراد کی ریکی کرکے انہیں قتل کرایا۔
انٹروگیشن کے مطابق تمام دہشت گرد موجودہ امیر جیند الرحمن کے ماتحت کارروائیاں کرتے تھے، جنید الرحمن نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔
اس کے علاوہ جنید الرحمن سپارکو بس پر فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا، اس نے متعدد افراد کو فرقہ واریت کے نتیجے میں قتل کیا۔