The news is by your side.

Advertisement

کراچی : رضویہ کےعلاقےسے چارافغان پولیس اہلکارگرفتار

کراچی : پولیس نے رضویہ کےعلاقے میں کارروائی کرکے چارافغان پولیس اہلکارگرفتار کرلئے، گرفتار افراد کےخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے رضویہ کےعلاقے سے چارافغان پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

فش ہاربر میں مچھلی کے 3 تاجروں کو گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد افغانی، سلطان گند والا اور صلاح الدین شامل ہیں۔

گرفتار ملزم احمد کا تعلق کابل سے ہے، احمد خان کراچی اور افغانستان کے مسلح گروپوں کیلئے فنڈنگ کرتا تھا، ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل مچھر کالونی میں احمد خان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گجاجیٹی پربولی کے دوران کارروائی کی، احمد افغانستان کابل سے تعلق رکھتا ہے اور کورین کمپنی کے لئے خریداری کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف رقم ٹرانسفر کرنے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد کارروائی کی گئی، ملزم بلوچستان اور افغانستان میں فنڈنگ کرتا رہا، سلطان گند والا مچھلیوں کی باقیات خرید و فروخت کرتا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں