جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

رضوان اور دہانی کیچ پکڑنے کے لیے آمنے سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کیچ پکڑنے کے لیے آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور شاہنواز دہانی ناقابل یقین کیچ تھامنے لپکے اور آمنے سامنے آئے لیکن شاہنواز دہانی کے کیچ کو گرنے نہ دیا۔

دہانی کے اس کیچ کو دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے اور کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان سلطانز کے موزا ربانی کی بال پر پشاور زلمی کے کامران اکمل نے زور دار شاٹ کھیلا جسے فیلڈ پر موجود ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان تھامنے کی کوشش کی۔

اس دوران ٹیم کے دوسرے کھلاڑی شاہنواز دہانی سے جا ٹکرائے تاہم یہ مشکل اور ناقبل یقین کیچ شاہنواز دہانی نے تھام لیا اور یہ شاندار حیرت انگیز کیچ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ سلطانز نے زلمی کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے اور ہدف کے تعاقب میں زلمی کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور 109 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں