بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ کے بعد رضوان نے پریکٹس شروع کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل محمد رضوان وکٹ کیپنگ مشقیں شروع کردی ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ویڈیو میں ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو کیپنگ پریکٹس کے دوران رضوان کی مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ ان غلطیوں اور جدوجہد کو دور کرنے میں مدد کی جاسکے جن کا انہیں پچھلے میچ میں سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو اسٹمپ کے پیچھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں کیچ چھوٹے، اسٹمپنگ کے مواقع ضائع ہوئے جبکہ وکٹ کے پیچھے اضافی رنز بھی ملے۔
بنگلا دیش نے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 268 رنز کے تعاقب میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


