جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

محمد رضوان کیلیے آج کا میچ اہم کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (16 نومبر 2025): پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر محمد رضوان کا سری لنکا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ اہم کیوں ہے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک بار پھر بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

آج جب محمد رضوان سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے میدان میں اترے تو یہ ان کی کرکٹنگ زندگی کا یادگار دن تھا۔

محمد رضوان کا یہ 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری کرنے والے 33 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں سب سے اوپر سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 393 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انضمام الحق 375 اور وسیم اکرم 356 میچز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں لیجنڈری عمران خان، جاوید میاں داد، محمد حفیظ، شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، سعید انور، بابر اعظم جیسے بڑے نام موجود ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے قومی وکٹ کیپرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں سابق کپتان معین خان 219 میچوں میں 3266 رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ کامران اکمل 3236 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رضوان نے 2860 رنز بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں