ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

رضوان نے کپتانی واپس لیے جانے پر پہلی بار لب کشائی کر دی!

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد (5 نومبر 2025) وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے ٹیم کی قیادت ان سے لے کر شاہین شاہ آفریدی کو دیے جانے پر پہلی بار لب کشائی کر دی۔

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جن سے ون ڈے ٹیم کی قیادت لے کر شاہین شاہ آفریدی کو اس کی کمان سونپی گئی ہے۔ اب انہوں نے بورڈ کے اس فیصلے پر لب کشائی کر دی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ کپتانی تبدیل ہونے سے میرے اور شاہین کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ پہلے ہی کہہ چکا تھا، میرے لیے تمام کھلاڑی کپتان ہیں۔

رضوان نے اپنے ٹی 20 ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے کے سوال پر کہا کہ یہ سوال تو ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی سے ہونا چاہیے کہ انہوں نے مجھے کیوں سلیکٹ نہیں کیا۔

محمد رضوان کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ سابق کرکٹر کا سنسنی خیز دعویٰ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں